عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

0
59

گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آئی تھی تاہم اب ایک بار پھر یہ فلم تنازع کا شکار ہو گئی ہے-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آںے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے خلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں۔

فلم کی کہانی کتاب ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے، جس میں 1960ء کے دور کی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا کی طاقتور ترین خاتون سمجھی جانے والی گنگوبائی کا مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں۔

فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے پر نہ صرف شائقین بلکہ بھارتی اسمبلیوں سے بھی مخالفت کی آوازیں اٹھانا شروع ہو گئی ہیں اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی میں کانگریس جماعت کے ایم ایل اے امین پٹیل نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کماٹھی پورا کا علاقہ اب مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ علاقہ اب ویسا نہیں رہا جیسا وہ 1950 کی دہائی میں تھا۔

امین پٹیل نے یہ بھی کہا کہ فلم میں جس طرح اس علاقے کو اور وہاں کی مشہور خاتون کو دکھایا گیا ہے حقیقت اب اس کے برعکس ہے کیوںکہ وہاں کی خواتین مختلف شعبہ جات میں ماہر سمجھتی جاتی ہیں۔ فلم کے نام کے ذریعے اس علاقے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا فوری طور پر فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔

دوسری جانب گنگو بائی کے آبائی علاقے کماٹھی پورا کے رہائشیوں نے بھی فلم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم کے ذریعے نہ صرف گنگو بائی بلکہ اس علاقے کی کھلم کھلا غلط ترجمانی کی گئی ہے۔ یہ 200 سال پرانی تاریخ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔

تاہم دوران سماعت درخواست گزار اپنا گنگو بائی سے کسی قسم کا رشتہ ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ممبئی کی ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب اسے رواں سال 30 جولائی کو ریلیزکیا جائےگا فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں عالیہ کے علاوہ اجے دیوگن بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

Leave a reply