عالیہ بھٹ جن کی رواں برس ماہ اپریل میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی ہوئی تھی. دو ماہ قبل انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی. وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان سے اس ھوالے سے سوال ہوتے ہیں.حال ہی میں فلم ڈارلنگز کی پرموشنز کے دوران ان سے ہوا سوال اور پوچھا گیا کہ مسلسل شوٹس کر کے آپ تھک نہیں جاتیں ؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بالکل نہیں تھکتی انسان صحت مند ہو تو اسے آرام کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی. عالیہ بھٹ نے کہاکہ میں کام کرکے بہت زیادہ ریلیکس رہتی ہوں اور مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے میرا کام مجھے آرام اور سکون دیتا ہے . میری تو
خواہش ہے کہ میں سو سال تک کام کروں. عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت جنونی ہیں وہ اپنے کردار کو پرفیکٹ انداز میں کرنے کےلئے جی جان لگا دیتی ہیں اس کی مثال ان کی کئی فلمیں اور کردار ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ کی فلم ڈارلنگز بھی ریلیز ہو نے جا رہی ہے عالیہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.عالیہ کہتی ہیں کہ اس فلم کی کہانی جب سن رہی تھی تو تب ہی فیصلہ کر لیا کہ مجھے اس فلم کو پرڈیوس کرنا ہے. لہذا اب عالیہ صرف اداکارہ نہیں ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں.