بالی وڈ کی حالیہ وقتوں کی بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کے بعد ہیں خبروں اور سرخیوں میں. آج کل وہ جو بھی بولتی ہیں یا کرتی ہیں اس پر بہت زیادہ بات ہوتی ہے. عالیہ بھٹ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی اس تصویر میں عالیہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اسکا کیپشن لکھا ہے کہ آج میں آپ سب کے لئے سورج بن گئی ہوں. عالیہ بھٹ کی پیلا رنگ پہنے ہوئے تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اسے ہر طرف بہت پسند کیا جا رہاہے اور خصوصی طور پر تصویر کا کیپشن بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.
عالیہ بھٹ کی اس تصویر کے نیچے بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کے کمنٹس ہیں تصویر کو شئیر کرتے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میںلوگوں نے لائک کیا.یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آج کل خاصی پاپولر ہیں ان کو ہر طرف کافی توجہ مل رہی ہے. ان کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم میں رنیبر کپور ،سنجے دت اور عالیہ بھٹ نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن فلم کی ریلیز سے اب تک کے باکس آفس بزنس کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہے.








