بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں گی اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں۔ تفصٰیلات کے مطابق عالیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ میں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کو فون کی لت سے نجات دلانے کے لیے کیا ہے۔ عالیہ صدیقی کے مطابق ان کے دونوں بچے ابھی چھوٹے ہیں ، بیٹی شورہ صرف 13 سال کی ہے اور موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ کہ ”جب میں خود سوشل میڈیا حد سے زیادہ استعمال کرتی ہوں تو پھر میرے بچے بھی تو اسکا اثر لیں گے”۔ اس لئے مجھے اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ اگر میں سوشل میڈیا نہیں چھوڑوں گی تو بچے بھی نہیں چھوڑیں گے، اس لئے میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور اس فیصلے میں نواز الدین بھی مجھ سے متفق ہیں۔یاد رہے کہ یہ بھی خبریں زیر گردش رہی ہیں کہ عالیہ صدیقی شوبز جوائن کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے عالیہ نے ابھی تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔