ایلزا بیتھ بشپ (امریکی شاعرہ و کہانی نویس)
یوم وفات : 6 اکتوبر 1979
بیسویں صدی کی انگریزی کی معروف امریکی شاعرہ اور کہانی نویس ایلزا بیتھ بشپ 8 فروی 1911 میں وارسٹر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والدین کے نام گرٹڈ مے بلمر اور ولیم تھامس تھا۔ انہوں نے وارسر کالج نیو یارک سے گریجویشن کیا ۔ وہ ایک روشن خیال ادیبہ اور شاعرہ تھیں ۔ ان کی ادبی نگار شات اور شاعری کی اشاعت کا آغاز امریکہ کے ایک معروف ادبی رسالے Trile Balanc میں چھپنے سے ہوا۔
ایلزا بیتھ بشپ کی کہانیوں اور شاعری میں خواتین کے حقوق اور ان حسن و جمال کی اہمیت کا تذکرہ زیادہ تھا جس کی وجہ سے کچھ حلقوں کی جانب سے ایلزابیتھ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ایلزابیتھ بشپ کی جانب سے ان الزامات کے متعلق کسی بھی قسم کی وضاحت یا تصدیق و تردید نہیں کی گئی شاید انہوں نے اس بارے میں کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کی یا مناسب نہیں سمجھا۔ ایلزابیتھ نے خواتین کے حقوق کے لیے فعال کردار ادا کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میںپاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
ان کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں جو کہ کہانیوں اور شاعری پر مشتمل ہیں ۔ ایلزابیتھ بشپ کی اہمیت اور حیثیت کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک معروف امریکی فلمساز بابرا ہوکر نے ان کی شخصیت پر This House on Elzabeth Bishop کے نام سے ایک فلم بنائی ۔انہیں متعدد ادبی ایوارڈز سے نوازا گیا خاص طور پر 1976 میں عالمی ادبی ایوارڈ دیا گیا جبکہ وہ واشنگٹن میں شعر و ادب کے شعبے کی سرکاری مشیر کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔ امریکہ کی اس خوب صورت کہانی نویس اور شاعرہ ایلزابیتھ بشپ کا انتقال 6 اکتوبر 1979کو واشنگٹن میں ہوا۔