پاکستان کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور معورف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر بھی پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں تاہم اب اُنہوں نے باقاعدہ اداکاری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
دانیال ظفر اور اداکارہ علیزے شاہ کی دوستی کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، دانیال عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں میں کافی اچھی ہے۔
دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
دانیال ظفر کی ویڈیو اسٹوری سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور سیٹ پر موجود ہیں۔
دانیال عزیز کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ اپنے موبائل میں مصروف ہیں جبکہ دانیال عزیز اِنہیں ایک اونچی آواز کے ذریعے ڈراتے ہیں جس پر علیزے شاہ ڈر جاتی ہیں علیزے شاہ کے رویئے سے معلوم ہو رہا ہے کہ اُنہیں بار بار ڈرانا دانیال ظفر کی عادت ہے۔
دانیال ظفر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں دانیال ظفر کو علیزے شاہ کو ڈراتے ہوئے دیکھا گیا تھا-