اسلام آباد:میں اپنےابوسےبہت اداس ہوگئی ہوں:مجھےپاکستان سےجانےدیاجائے:مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں شروع کردیں،اطلاعات کےمطابق یہ مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں کہ مریم نوازنے بیک ڈورمنتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ مجھے میرے ابوسے ملنے دیا جائے اب میں بہت اداس ہوگئی ہوں
اس حوالے سےانکشاف کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، اس کیلئے حکومت سے بیک ڈور رابطے کئے گئے ہیں۔
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لیگی رہنما مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان میں رہنا ہوگا۔