الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے دو صحافیوں‌ کیخلاف کاروائی، کام سے روک دیا

قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دو صحافیوں‌ کو کام کرنے سے روک دیا ہے. کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہولوکاسٹ سے متعلق ایک ویڈیو کلب کی تیاری کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیار کئے جانے والے ویڈیو کلپ میں‌ الجزیرہ نیٹ ورک کے مقررکردہ ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ ٹی وی پر پیش کی گئی ویڈیو میں‌ کہا گیا ہے کہ نازیوں کے ہاتھوں ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کی "کہانی” صہیونی تحریک کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ وڈیو پہلی مرتبہ 18 مئی کو نشر کی گئی تھی۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں‌ صحافیوں‌کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں‌ اور چینل کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کو حذف کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ چینل کی ادارتی پالیسی سے مطابقت نہیں‌ رکھتی تھی. الجزیرہ نیٹ ورک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسر بشر نے اس وڈیو سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے.

الجزیرہ کی طرف سے دو صحافیوں‌ کو کام سے روکے جانے کو بعض‌ حلقوں‌کی جانب سے اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے.

Comments are closed.