الخدمت کی جانب تر ک فلاحی ادارے ’’حیرات فاؤنڈیشن‘‘ کے تعاون سے غزہ میں مظلوم اور متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ الخدمت نے غزہ کی ریلیف کے کاموں کیلئے وہاں ایک مرکزجبکہ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سینٹر قائم کیا ہے ،جہاں سے اسرائیلی جنگ سے متاثرہ فلسطینی خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھاناپہنچایا جا رہا ہے ۔
متاثرین کو خشک راشن اورفرسٹ ایڈ کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔الخدمت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اسرائیلی جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔امدادی کاموں پر متاثرین نے الخدمت سے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا اورکہا ہے کہ وہ الخدمت اور پاکستانیوں کی بے مثال محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔

Shares: