دیوان پاکپتن شریف حامد مسعود چشتی کی قیادت میں علما و مشائخ کے وفد کی سید مصطفی کمال سے ملاقات

0
33

دیوان پاکپتن شریف حامد مسعود چشتی کی قیادت میں علما و مشائخ اہلسنت پنجاب کے ایک اعلی سطحی وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاوس کا دورہ کیا اور پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کی.ملاقات میں ملکی موجودہ و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنے نظریات پر رہتے ہوئے بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے وجود میں آنے کے بعد کراچی میں قتل و غارتگری ختم ہوئی اب کوئی کسی کو زبان کی بنیاد پر قتل نہیں کر رہا. یہ ہمارا کارنامہ ہے ،ہم نے کلاشنکوف کا کلچر کلا شنکوف کے زریعے ختم نہیں کیا بلکہ سچ بول کر ختم کیا،پی ایس پی نے پانچ سالوں میں کوئی یوٹرن نہیں لیا جو بات پہلے روز کہی آج بھی اسی بات پر قائم ہے ۔
دیوان پاکپتن شریف حامد مسعود نے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے کے بعد کراچی میں لسانیات کی سیاست دم توڑ چکی ہیاس موقع پر وفد کے اراکین نے مصطفی کمال کو پاکپتن شریف آنے کی دعوت دی. ملاقات میں وفد میں دیگر لوگوں کے علاوہ سجادہ نشین مولانا بدرالدین، مظفر، اسحاق دہلوی اور پاکپتن کے سابق ناظم سید مظہر ،پاک سرزمین پارٹی کے وآئس چیئرمیز ارشد وہرہ ،حفیظ الدین ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد علی صدیقی، علما کونسل کے صدر انجینئر نبیل بھی موجود تھے۔

Leave a reply