تمام تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے،ڈی سی اسلام آباد

0
35

اسلام آباد:اسلام آباد کا تعلیمی نظام مولانا کے دھرنے کی نظر نہیں ہونے دیں‌گے ،تعلمی سلسلے بدستورجاری رہیں گے ، طالب علم اور طالبات معمول کے مطابق پہنچیں ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کل وفاقی دارالحکومت کی تمام یونی ورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے باعث بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

عمران خان استعفیٰ نہیں‌ دیں گے، مولانا فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کل یونی ورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنا غلط روایت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میٹرو بس سروس بھی کل معمول کے مطابق چلے گی، میٹرو کے اطراف اہل کار ڈیوٹی انجام دیں گے، اسلام آباد کے شہری کل میٹرو بس سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

اسلامیات کی ریفرنس بک میں غلط تجزیے ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

دوسری طرف اسلام آباد کے تعلیمی اداروں پر مشتمل نمائندہ تنظیم پی ایس ا ین نے مولانا کے مارچ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ کل اسلام آباد کے تمام ممبر پرائیویٹ اسکولز کھلے رہیں گے ، پی ایس این کے صدر نے کہا کہ ہم وزارت تعلیم، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات تسلیم کریں گے۔انھوں نے کہا کل کے بعد بھی اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں وسط مدتی امتحانات ہو رہے ہیں، بچوں کا نقصان نہ کیا جائے۔

دلدارپرویزبھٹی 25 سال بعد بھی زندہ !وہ کیسے ؟

Leave a reply