قادیانیوں کی مذموم حرکت کے خلاف اہل علاقہ سراپا

0
63

شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع شیخوپورہ کا غلّہ منڈی صفدرآباد میں اہم اِجلاس
قادیانیوں نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانی مردہ کودفن کرکے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ زدو کوب کرتے رہے اور ساتھ ساتھ مسلمانوں کو مزید خوف زدہ کرنے کے لئے رائفلوں سے ہوائی فائر نگ کر کے قانون کے رکھوالوں کا مذ اق بھی اُڑاتے رہے
قاری وقار کے بیان کے مطابق سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اطلاع ہونے کے باوجود پولیس کی نفری اُس وقت پہنچی جب قادیانی اپنا مردار دفن کر کے درجنوں غریب مسلمانوں کو زخمی کر چکے تھے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع شیخوپوہ کا اجلاس بلا تفریق مسالک جماعتی امیرقاری ابو بکر کی سربراہی میں جامع مسجد مدنی غلہ منڈی صفدرآباد میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء وکارکنان،دیگر جماعتوں کے ذمہ داران اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں حضرات نے شرکت کی

اجلاس میں اس بات کو اِتفاق رائے سے پاس کیا گیا کہ اسلامی اور ریاستی آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے یہ اجلاس حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہے کہ قادیانیوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی غیرقانونی سرگرمیوں اورہٹ دھرمیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔غریب دیہاتی مسلمانوں کو پیٹنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ایک معمولی جھگڑا قرار دے کر اورسادے کاغذ پرایک نام نہاد مصالحت نامہ ترتیب دے کرسادہ لوح مسلمانوں سے پریشرائزکرکے دستخط لے گئے ہیں۔اورقادیانیت نوازی کاجوکردار اداکیا گیاہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اس کو مکمل طور پرمسترد کرتی ہے،اور حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئینی و شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قادیانی مردار کو نکلوا کر چناب نگر یا پھر مرزائیوں کی ذاتی زمین میں دفن کراکر مضروب مسلمانوں کے زخمی دِلوں پر بھی مرہم لگائیں اور اَسلحہ نمائی اور ہوائی فائرنگ کرکے مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرنے والے نام زد قادیانیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے فوری طور پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ قادیانیوں کو قبرستان کی مد میں جبکہ اُن کے لئے ایک کنال ہی کافی ہے از خودتین کلّے (مربع نمبر47 کا کیلہ نمبر21،22،اور23/1 سرکارRی زمین سے نوازنے والے،مزکورہ علاقہ کے ڈی ایس پی،ایس ایچ او، اور پٹواری کی انکوائری کر کے وضاحت کی جائے کہ اِن کو یہ اِختیار کس نے دیا ہے۔

Leave a reply