مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس، سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

لاہور:کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس، سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام جدوجہد آزادی کشمیر کے سالار اعلیٰ سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور پریس کلب میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کی جبکہ حریت رہنما شیخ عبدالمتین، پی یو جے کے صدر قمر زمان بھٹی، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، سینئر نائب صدر طہ منیب سمیت 40 سے زائد طلبہ و یوتھ تنظیمات کے مرکزی قائدین شریک تھے۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، اللّٰہ کے بعد روئے زمین پر سرزمین پاکستان ان کی امیدوں کا مرکز ہے، سید علی گیلانی نے پاکستان اور پاک سرزمین کا ورد کرتے زندگی بسر کی اور الحاق پاکستان کی سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے، لڑکپن سے بڑھاپے تک جہد مسلسل کی، غلامی کی زندگی جینے سے جدوجہد آزادی میں موت کو ترجیح دی،

حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے کشمیر کیلئے جذبات دیکھ کر دلی سکون ملا، ہم اہل کشمیر نے کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا، سید علی گیلانی کا مشن مسرت عالم بھٹ لے کر آگے چلیں گے، بھارت یہ نہ سمجھے کہ گیلانی صاحب کے جانے سے جدوجہد آزادی ختم ہوجائے گی بلکہ اب مزید شدت کے ساتھ بڑھے گی اور اہل کشمیر اپنی منزل بھارت سے آزادی حاصل کرکے دم لیں گے،

آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر 6 نقاطی اعلامیہ پیش کیا جس میں سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ کو ان سے منسوب کرنے اور کشمیر کیلئے واضح، دو ٹوک اور نتیجہ خیز پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا گیا،

آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر اعظم رانجھا، پاکستان یونائیٹڈ یوتھ کے صدر شہزادہ بٹ، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی رہنما سجاد نقوی، نیشنل یوتھ الائنس کے کنوینر علی رضا نت، اسلامی جمیعت طلباء کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عادل فیاض، ملی یوتھ ونگ کے صدر عبدالحنان سمیت یوتھ قائدین عثمان رضا جولاہا، عاصم ملک، حنان ملک، محمد احمد، اویس ستار کمبوہ، عرفان رائیکوال، محدثہ امان، عمار حنیف، محمد وقار، میاں صہیب، وقار سلہری، حنظلہ عماد، محمد ارشد، میاں صہیب و دیگر نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء نے آخر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔