اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

کراچی : صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ’تو جھوم‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے‘۔
اٴْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’اٴْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اٴْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ’کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور سٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں‘۔عابدہ پروین نے کہا کہ’ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وڑن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوئیجسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے‘۔
اٴْنہوں نے زلفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہم اس سے بات کرنے کے لیے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ پیسے کے لیے گائیکی نہیں کرتی، اٴْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے‘۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ’ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں ‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’یہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے‘۔

Comments are closed.