خدا کا خوف کرو ہم سب کو قبرمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے،عدالت کے ریمارکس

0
43
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بلٹ پروف گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لینے کے کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس میان گل حسین اورنگ زیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ شیخ رشید کے گھر رات 3 بجے غیرقانونی ریڈ کیا اور ملازمین کو تشدد کانشانہ بنا نے اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد دو بلٹ پروف گاڑیاں ساتھ لے گئی ،پولیس بغیر کسی قانونی جواز کے کسی شخص کو اس کی پراپرٹی سے محروم نہیں کرسکتی

عدالت نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ شیخ رشید گاڑیوں کی وصولی کے لئے خود کیوں نہیں پیش ہوتے ؟ وکیل نے کہا کہ گاڑیوں کی وصولی کے لئے شیخ رشید کی آصالتا حاضری صرف انہیں گمنام مقدمات میں گرفتار کرنے کے لئے مانگی جارہی ہے ،جسٹس میاں گل حسن نے ایس ایچ او کوہسار کو مخاطب کرکے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کرو ہم سب کو قبر میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ،صرف وہی کام کرو جس کی قانون اجازت دیتا ہے ،ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے کہا کہ شیخ رشید ایک مقدمے میں ملزم ہیں مجھے مسلسل سوشل میڈیا اور بیانات کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں

وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ایچ او کوہسار نے اقتدار پر براجمان سیاسی شخصیات کے کہنے پر اختیارات سے تجاوز کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں عدالتی احکامات کو بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ،عدالت نے بحث سماعت کرنے کے بعد مختصر حکم کے ذریعے شیخ رشید احمد کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی اور قرار دیا کہ شیخ رشید احمد کو تھانے سے گاڑیوں کی وصولی کے لئے اصالتا جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ان کا کوئی بھی نمائندہ گاڑیاں وصول کرسکتا ہے

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

Leave a reply