اللہ کی طرف سے آزمائش تحریر:حسیب احمد

"اللہ کی طرف سے آزمائش”

اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آزمائش میں ڈالتے ہیں کیوں کہ اللہ پاک دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس کے بندے کتنا صبر و تحمل سے کام لیتے ہیں۔ کرونا بھی اللہ کی طرف سے آزمائش ہے اور اللہ چاہتا ہے انسان جیسے میں نے اشرف المخلوقات کا لقب دیا وہ کیسے میری اس آزمائش سے خود کو کامیاب کرتا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزمائش میں بھی ڈالا تو ہمیں اس سے بچنے کا حال بھی دیا وہ ویکسین کی صورت میں۔

اللہ کی طرف سے آزمائش کسی پر آسکتی ہے اس بار پوری دنیا پر آئی ہے تاکہ اللہ پاک کو بھی اندازہ ہوسکے کہ اس کی اشرف المخلوقات کس طرح اس آزمائش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

اللہ پاک ہمیں اس قابل سمجھتے ہیں اس لیے تو ہمیں ازما رہے ہیں کیوں کہ اللہ آزمائش کے لیے بھی اس بندے کا انتخاب کرتا ہے جس کو وہ اس کے قابل سمجھتا ہے۔ آزمائش تو ختم ہوجائے گی بس ہمیں اپنا اعتماد اللہ پر ہمیشہ برقرار رکھنا ہے۔

آزمائش صرف کرونا کی صورت میں نہیں بلکہ پیسوں کی ضرورت کی صورت میں، نوکری کی صورت میں ہوتی ہیں اور اس سے اللہ دیکھتا ہے بندہ کوئی غلط راستے کا انتخاب تو نہیں کرتا۔ اگر بندے کا اللہ پر یقین ہوتا ہے تو چاہے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہو اس بندے کا ایمان اور یقین نہیں بدل سکتا۔

اللہ کے سامنے امیر غریب سب برابر ہیں اور وہ یہ نہیں دیکھتا ازماتے وقت کہ بندہ امیر ہے یا غریب۔ وہ ازماتا ہے اور اس وقت بندے کا امتحان ہوتا ہے کہ وہ کچھ ایسا نا کردے جس سے اللہ ناراض ہو اور بندے کو گناہ گار قرار دے دے۔

اللہ کی آزمائش سے ڈریں نا اور اس کی آزمائش کا سامنا کرنا سیکھیں وہ اپنے بندے سے بہت پیار کرتا ہے۔ جتنا ایک ماں اپنے بچے سے کرتی ہے اس سے 70 گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے اللہ کے لیے اس کے بندے کیا مقام رکھتے ہیں۔

اللہ سب کو اپنی آزمائش کا مقابلہ کرنے کی توفیق دے اور سب انسانوں کو کرونا جیسی آزمائش سے مقابلہ کرنے کی ہمت دے اور اس کو اتنا مضبوط بنائے کہ وہ کسی آزمائش سے ڈر کر پیچھے نا ہٹ جائے۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور دنیا بھر کے سب انسانوں پر اپنا خاص کرم برقرار رکھے آمین

Comments are closed.