ترجمان گورنر ہاؤس لاہور کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی، اس سے پہلے حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے رات 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا.نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر گورنر ہاوس میں منعقد ہو گی.

وزیراعطم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے اور اس میں انہون نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ وہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہےچوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںسابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے ،سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا ،سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی،قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں سرخرو ہوئی، آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے عین سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رولنگ دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف پارٹی ممبران ووٹ نہیں دے سکتے، آج ایک منافق، جھوٹا، مکار اور سازشی شخص جمہوریت کی بات کر رہا تھا.

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے تحت آئینی شکنی کروائی، سپریم کورٹ نے اس رولنگ کے خلاف فیصلہ دیا کہ عمران خان سازشی نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، عمران نیازی خود آئین شکنی کریں تو وہ حلال ہے، چوہدری شجاعت حسین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے پارٹی ممبران کو ایک مکار شخص کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت جاری کی،یہ پارٹی سربراہ کی ہدایت تھی اور اسی کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی،عمران خان 2018ء میں جب دوسری جماعتوں کے لوگوں کو پٹے پہنا رہے تھے تب انہیں حیرانگی نہیں ہوئی تھی.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب سینیٹ الیکشن، خیبر پختونخوا کے انتخابات، کوئٹہ اور بلوچستان میں ووٹ خریدے گئے، تب انہیں حیرانگی نہیں ہوئی تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں عمران خان نے ووٹ خریدے، پنجاب کا مینڈیٹ 2018ء میں نواز شریف کا مینڈیٹ تھا جو عمران خان نے چوری کیا، عمران خان نے پنجاب کے عوام کو لوٹا، بے روزگار کیا، بھوکا کیا،پنجاب کا مینڈیٹ نواز شریف کا مینڈیٹ تھا جو آج واپس لیا ہے، عمران خان نے چار سال جھوٹے الزامات عائد کئے، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا،عمران خان شکر کریں کہ ایک جمہوری حکومت اقتدار میں ہے، وفاقی عمران خان نے اپنے دور میں میڈیا کے لوگوں کی پسلیاں توڑیں، صحافیوں کے قلم توڑے.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد وہ ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے، عمران نیازی، فرح گوگی اور بشری بی بی چور ہیں، اگر کوئی آئین کی تشریح اپنی مرضی سے کرنے کی کوشش کرے گا ہمیں قبول نہیں ہوگا، آئین کی تشریح آئین اور پارلیمان کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق آئین کی تشریح نہیں ہوگی، تین روز سے عمران خان گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن، پولیس، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کو گالیاں دیتے رہے، آج ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی کہہ رہے ہیں، عمران خان فسادی ہیں اور ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، آج مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی گئی، عمران خان نے بھی ہدایت کی تھی کہ ان کے ارکان ان کی مرضی کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے، تب سب کچھ ٹھیک تھا،عمران خان ملک کے اندر فساد اور انتشار چاہتے ہیں، وہ ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں تاکہ ملکی معیشت سنبھلے نہ، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، عمران خان اس لئے ہر روز سیاسی انتشار مچانے کی کوشش کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا کہ اس نے آئین پر حملہ کیا.

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال عوام کو لوٹا، اپنے گھر والیوں کے ذریعے عوام پر ڈاکے ڈلوائے، عمران خان وہ بہروپیا ہے جو معصوم شکل بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کروائی،
عمران خان نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اور ڈنڈے پکڑوائے،پی ٹی آئی نے ڈسکہ کا الیکشن چوری کیا، لانگ مارچ کے اندر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چھتوں سے پولیس والوں کو گولیاں ماری، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، یہ قدرت کا نظام ہے، یہ اللہ کا کرنا ہے جو عمران خان نے بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں، عمران خان نے لوگوں کی بے گناہ بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگائیں، عمران خان جو بکواس کرے گا اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا، پچھلے چار سال پنجاب میں کرپشن کر کے انہوں نے اپنا منہ کالا کیا، ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر دوسروں پر الزام عائد کرنا ان کا وطیرہ ہے، عمران خان اقتدار کی طاقت کو استعمال کر کے بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،عمران خان کو ان کی زبان میں شٹ اپ،شہباز شریف دن رات اس ملک میں رواداری اور اتحاد کے ذریعے ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں.

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے،قوم بھی ملکی ترقی کےلئے دعا کرے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چودھری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے چودھری پرویز الہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے دباؤ کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔


پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں، بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں اور نوٹس لیں۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن پر بختاوربھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی، انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے کا احترام کرتےہیں، آصف زرداری کی گارنٹی پر ہم نے پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنایا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کے گھر جا کر بیٹھنا بنتا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے گھر کے دو ایک لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے اپنے غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا اور رزلٹ کو بھی، انہوں نے پچھلے 5 دنوں میں تکبر کا مظاہرہ کیا، یہ الیکشن کا سال ہے، ہم انشا اللّٰہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا ڈی سیٹ بھی ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے، کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔لاہور لبرٹی چوک پر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے،فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے.

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گی. عوامی فلاح و بہبود کے لیے انشاء اللہ کام جاری رکھیں گے.

Shares: