اللہ کہتاہےمحنت کرواوریقین رکھو:معاملات آسان کردوں گا’اللہ نےہماری مددکی:رضوان

0
53

پرتھ:پاکستان کوٹی ٹوئنٹی میں فتح نصیب ہوئی تو اس پراللہ کا شکرادا کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہےکہ سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ بننا خوش قسمتی ہے ، اللہ ہم سے کہتا ہےکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں کنڈیشنز مختلف تھیں اور وہ اور بابر اعظم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے تاہم ہم نے محنت جاری رکھی جس کا اللہ تعالیٰ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔

ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ ہر بیٹر پر ایسا مشکل وقت آتا ہے تاہم محنت کرنے سے پھر وہ ایسی صورتحال سے نکل بھی جاتا ہے۔

پاور پلے میں بیٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم نئی گیند پر اٹیک کریں گے، اللہ نے ہماری مددکی اور ہم اپنے فیصلے میں کامیاب رہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھی، ہمارا یقین ہےکہ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ ہم سے کہتا ہےکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیت گئے ہیں اور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے

خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

Leave a reply