باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گولیاں چل گئیں
گولیاں چلنے سے متعدد افرداد زخمی ہو گئے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اپیکا کے ایڈیشنل مرکزی سیکریٹری لالہ اسلم قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اپیکا کی تقریب ہو رہی تھی، تقریب کے اختتام پر ظفر نامی وارڈ بوائے نے فائرنگ کر کے تین ملازمین کو زخمی کر دیا فائرنگ سے اپیکا کے عہدے دار لالہ اسلم بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں، لالہ اسلم اور دیگر دو ملازمین وقاص اور عرفان کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے
فائرنگ کرنے والے ظفر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جناح اسپتال لاہور میں وارڈ بوائے ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزم وارڈ بوائے ظفر کو گارڈن ٹاؤن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے.فائرنگ کی فوری وجہ سامنے نہیں آ سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے بعد ہی کچھ پتہ چلے گا کہ اس کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا اور اس نے فائرنگ کیوں کی،
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی