جو آدمی اللہ کے سامنے اس مہینے میں بھی جھک نہ سکا توپھراس زندگی کا اورایمان کا کیا فائدہ ؟ علامہ حقانی ،علامہ موسوی کی علمی گفتگو

0
38

لاہور:جو آدمی اللہ کے سامنے جھکنے سے شرم محسوس کرےیاجھکنے سے انکارنہیں کرنا چاہیے ، سخت سزا ہے،علامہ حقانی ،علامہ موسوی کی علمی گفتگو،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں آج چھٹے پارے کے اہم موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالشکورحقانی اورعلامہ سید حسنین موسوی نے بہت خوبصورت علمی گفتگو کی ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق علامہ عبدالشکورحقانی نے کہا کہ چھٹے پارے میں یہ بھی حکم نازل ہوا ہےکہ اللہ تعالیٰ بری باتوں کو ظاہرکرنے کو پسند نہیں کرتا ، ہاں ان لوگوں کو جن کو یہ سمجھے کہ وہ سننے والا ان کے دکھوں کو مداوا کرسکے کوئی حرج نہیں

 

https://www.youtube.com/watch?v=q2NtCreQLYo&pbjreload=10

علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ‌نے کہا کہ جو لوگ اللہ کا انکار کریں اللہ کے رسولوں کو انکار کریں‌وہ پکے کافر ہیں ،مومن وہ جو سب پرایمان لائے ، علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سب احکامات بیان کرکے اپنے بندوں کو پیغام دیا ہےکہ وہ اطاعت وفرماں برداری میں رہیں

علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ‌نے اس پارے میں فرمایا ہے کہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی کو صولی پرلٹکا دیا ہے ، ان سے کہہ دیں‌کہ عیسیٰ‌علیہ السلام کو قتل کیا نہ صولی پرلٹکایا ، علامہ حقانی نے کہا کہ ویسے بھجی ہمارا ایمان ہے امت مسلمہ کا عقیدہ ہے ، امام مہدی کے بارے میں عقیدہ ہے کہ وہ آئیں گے اورحضرت عیسیٰ سے مل کردجال کے خلاف جہاد کریں‌گے

علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ بھی فرمیا ہےکہ ہم نے اپنے نبیی کو بعض انبیا کے واقعات بتائے ہیں ، بعض کے نہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ کئ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ قرآن مجید میں چند انیبا کا ذکرہے لیکن ذکرکیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی پیغمبر آئے

علامہ حقانی نے کہا کہ اس پارے میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے بارے میں‌غلط باتیں نہ کیا کریں عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے رسول ہیں اللہ کے بیٹے نہیں ، اللہ تعالیٰ نے فرما یا کہ جو آدمی اللہ کے سامنے جھکنے سے شرم محسوس کرتا ہے ، اللہ کے سامنے کھڑا ہونے سے اکڑجاتا ہے ، اس کی سزا جہنم ہے

علامہ موسوی اللہ تعالیٰ نے اپنی گفتگومیں فرمایا کہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ‌النسا میں خواتین کے حقوق بیان کیے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے مسائل بیان کرکے امت کی خواتین کے لیے آسانیاں پیدا کردی ہیں ،

علامہ موسوی نے مزید کہا کہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ‌نے یہودو نصریٰ پرلعنت فرمائی ہے ،کیوںکہ یہودونصریٰ کا غلط عقیدہ تھا وہ اپنے انبیا کو اللہ کے بیٹے کہتے تھے ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اللہ کے رسول اورپیغمبر تھے ،

علامہ موسوی نے مزید کہا کہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے وراثت کے قوانین بھی بیان فرمائے ہیں ،امربالمعروف کا حکم دیا تاکہ لوگوں کو نیکی کا حکم دیا جائے اوربرائی سے روکا جائے ،علامہ موسوی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ‌نے اس پارے میں بدعت کے خلاف احکامات نازل کیے اورواضح کیا کہ جو چیز اللہ اوراس کے رسول نے دے وہ وہ دین ہے اس کے علاوہ جوخود ساختہ دین اورعبادات ہیں وہ بدعت ہیں ،

علامہ موسوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس پارے میں فرمایا ہےکہ جو وعدہ پورا کرتے ہیں ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے ، اللہ کے نام کے بغیر کوئی چیز حلال نہں ہوگی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پارے میں بنی اسرائیل کا ذکرہے ،ہابیل اورکابیل کا ذکرہے

علامہ موسوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی رہنمائی کرکے ان کو جنت کا حق داربنانا چاہتے ہیں ، اس لیے اللہ تعالیٰ نے وہ تمام مسائل اپنے قرآن میں‌بیان کردیئے جو ایک مومن کےزندگی میں اس کو پیش آتے ہیں ،

Leave a reply