علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نوے فیصد طلباء کے کوائف کی تصدیق کر دی

0
47

اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں 2020 میں داخلو ں کے امید واروں کے کوائف کی تصدی،نوے فی صد طلبہ کے تصدیق شدہ کوائف یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم

اسلام آباد ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے امید واروں کے کوائف کی تصدیق کا عمل تیز کر دیا ہے۔ نوے فی صد طلباء کے کوائف تصدیق ہو چکے ہیں جب کہ باقی دس فی صد کام اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔ جن پروگرامز کے داخلوں کی کنفرمیشن ہو گئی ہے، یونیورسٹی نے ان امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر (www.aiou.edu.pk) فراہم کر دئیے ہیں۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل’ ایڈمیشن کنفرمیشن’ فولڈر سے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ ایڈمیشن آبجکشن’ فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف یونیورسٹی کے داخل طلبہ کو کتابوں کی تر سیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وائس چانسلر،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے شعبہ داخلہ اینڈ میلنگ پرزور دیا ہے کہ طلبہ کو کتابوں کی ترسیل کا عمل یونیورسٹی کے مقرر کردہ وقت کے اندر یقینی بنائیں۔

داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے طلبہ میٹرک پروگرام کے بارے میں 051-9057431 انٹر میڈیٹ پروگرام کے بارے میں 051-9057432 بیچلرز پروگرام کے بارے میں 051-9057435 ٹیچر ایجو کیشن (پی ٹی سی، سی ٹی)کے بارے میں 051-9057421 اور بی ایڈکے بارے میں 051-9057760 پوسٹ گریجویٹ 051-9057422 نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a reply