شجاع آباد ۔علامہ خادم حسین رضوی علامہ اقبال خان اظہری کا کردار تاریخی جدو جہد کا حصہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظھارتشویش ہے حکو مت ناکامی کی طرف جا رہی ہے
شجاع آباد
( نمائندہ باغی ٹی وی ) علامہ خادم حسین رضوی علامہ اقبال خان اظہری کا کردار تاریخی جدو جہد کا حصہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا بڑہتی مہنگائی پر اظہار تشویش ہے حکومت ناکامی کا شکار ہے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی نائب صدر علامہ عرفان قادری. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت جے یو پی عبدالوھاب قادری نے محفل میلاد شریف براۓ ایصال ثواب امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رح, مجاہد تحریک ختم نبوت علامہ اقبال خان اظہری رح سے خطاب کرتے ہوۓ کہا قادیانی اسلام و ناموس رسالت کے غدار ملک کے دشمن ہیں ان کی ملک میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں افسوس ناک اور عائین پاکستان و اسلام کے خلاف ہیں ہم عدالت سے چیف آف آرمی اسٹاف حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مرزائیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور ان گستاخوں کا گیرا تنگ کریں عاشق علی قادری نے مزید کہا علامہ خادم حسین رضوی نے جس جرت اور ہمیت سے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے جدو جہد کی اس کی تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی علامہ اقبال خان اظہری سچے عاشق رسول امام نورانی کے قریبی ساتھی تھے ساری زندگی نفاظ نظام مصطفئ تحفظ ختم نبوت کے لئے جے یو پی و اے ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہم آج بھی علامہ اقبال اظہری کی فکر پر عمل پیرا ہیں عبدالوھاب قادری, حافظ شیراز حیدری نے بڑہتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوۓ کہا ہر ماہ حکومت مہنگائی کا بم غریب قوم پر گراتی ہے جو کہ افسوس ناک عمل ہے عمران خان ملک دشمن پالیسوں پر نظر ثانی کریں بڑہتی مہنگائی سے عوام پاکستان دو وقت کی روٹی سے محروم ہے جس پر ارباب اختیار سمیت اوپزیشن توجہ دیں ورنہ قوم ان کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی محفل میلاد میں چوہدری محمد نعیم. ڈاکٹر عباس سیالوی. حاجی کامران بھٹی. زبیر علیم سلطانی. راؤ وقار. قاسم ہاشمی. وزیر احمد نورانی. صابر قادری. حبیب الرحمان مہروی. مولانا قاری عارف سعیدی. حافظ راشد ڈوگر. عبدالرشید قادری. مجتبئ اعجاز. حسنین خان بلوچ. حمزہ عاشق سمیت دیگر نے شرکت کی(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )