لاہور: جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیولیک ،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک آڈیو کی بازگشت سنائی دی جارہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ آڈیوسابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی گفتگو ہے جس میں وہ نوازشریف کودوبارہ اقتدارمیں نہ لانے کے حوالے سے بعض گزارشات کا ذکرکررہے ہیں

ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارسے ملتی جلتی آوازمیں کہا جارہا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانا ہے لٰہذا نوازشریف اور اس کی بیٹی کا راستہ روکنے کے لیے کچھ کریں‌

 

اس حوالے سے سابق چیف جسٹس کی آؤاز سے ملتی جلتی آواز میں وہ صاحب کہتے ہیں میں نے اپنے ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت کی یاد رہے کہ چند دن پہلے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الزام عائد کیا تھا کہ انکی موجودگی میں سابق چیف جسٹس نے کسی کو فون کرکے کہا تھا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانتیں الیکشن تک نہیں ہونی چاہیں ،

رانا شمیم کے الزامات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس سازش میں شامل تمام کرداروں کونوٹس جاری کردیئے ہیں‌

بعد میں اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہ کہ جن دو معزز ججز کے بارے میں رانا شمیم نے الزام عائد کیا تھا وہ تو اس بینچ کا حصہ نہیں تھے جن کے بارے میں رانا شمیم کا دعویٰ تھا کہ اس کی موجودگی میں سابق چیف جسٹس نے ان کوفون کرکے ہدایات جاری کی تھیں‌

Shares: