سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی منڈی میں اس ہفٹے ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.اس رسد کو اگرچہ کنٹرول کرنے میں سعودی عرب کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہے.

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں برس پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے.
پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے

Shares: