عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ گئی
باغی ٹی وی : عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 85 ہزار 197 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 42 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 98 ہزار 322 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 75 ہزار 852 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 932 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 68 ہزار 240 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار 197 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 348 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 34 ہزار 892 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 349 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 259 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 104 ہو چکی ہیں. پاکستان میں کورونا مریض 35788، ہلاکتیں 770
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 245 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 186 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 705 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 106 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 104 رپورٹ ہوئے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس 13 ہزار 240 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 137 تک جا پہنچی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 74 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 60 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 861 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 98 ہو گئے۔