کرونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کاخطرہ ، لاہوریوں کی جان خطرے میں پڑگئی ، محکمہ تعلیم سے مدد لینے کا فیصلہ

0
41

لاہور:کرونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کاخطرہ ، لاہوریوں کی جان خطرے میں پڑگئی ، محکمہ تعلیم سے مدد لینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق لاہور کےسرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ بڑھ گیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی کے تدارک کے لئےتمام سکول سربراہان کو پیراورمنگل کے روز تیس ،تیس تصاویر اپلوڈ کرنےکی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے سکول سربراہان کو ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا،تمام ہیڈ ٹیچرز پیر اور منگل کو30 تصاویر اپلوڈ کریں گے، سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ سکولوں کےگراؤنڈ میں گھاس بڑھی ہوئی نہیں ہونی چاہیے،کلاس رومز کی چھت اور گراونڈ میں پانی جمع نہ ہو۔

اس حوالے سے تمام ڈی ای اوز اپنی تحصیلوں کے سکولوں کی تصدیق شدہ تعداد،رجسٹر اور غیر رجسٹرڈ ٹیب کی تعداد مہیا کریں گے،ہرسکول میں ڈینگی رجسٹر کی موجودگی لازم ہوگی،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی صوبائی دارالحکومت میں سر اُٹھانے لگا ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں لاہور بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز نےدورے کئے، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے نواب ٹاؤن کا دورہ کیا ،جہاں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر فوری تلف کروا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی عنائیت کالونی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی نو کا دورہ کیا تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر فوری ڈینگی لاروا کو تلف کروادیا۔افسروں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا، افسروں نے ڈینگی ورکرز کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سر ویلنس کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

Leave a reply