القادر ٹرسٹ کیس،ضمانت کیلئے عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

Imran Khan NAB

سپریم کورٹ، نیب میں 190 ملین پاونڈز کیس کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے،

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عمران خان سے نیب ٹیم روزانہ تحقیقات کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب وقار احمد تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، وقار احمد پی ٹی آئی چیرمین سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے، نیب ٹیم 15 نومبر سے روانہ کی بنیاد پر اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیرمین سے تفتیش کر رہی ہے،

واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Comments are closed.