القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچ گئے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔عمران کی بہنیں علیمہ خان وغیرہ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں
نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چییرمین پی ٹی آئی 28 تاریخ کو اسلام آباد عدالت میں پیشی کے حکم پر خوش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پوچھا کیا آرڈر ہوگیا، ہم نے چییرمین پی ٹی آئی کو بتایا عدالت نے آرڈر جاری کردیا ہے، خاور مانیکا کے انٹرویو پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ انٹرویو متوقع تھا، چییرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کو گرفتار کیا گیا اور اسے انٹرویو کیلئے مجبور کیا ہوگا،
نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 29 نومبر تک منظور ہوئی ہے۔29 تاریخ کو بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر بحث ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی،عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کی تو عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے، آج عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے،سائفر کیس کی سماعت اب جیل میں نہیں ہو گی.
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی