القاعدہ کو بڑا دھچکا

0
48

القاعدہ کو بڑا دھچکا
القاعدہ کے بر صغیر کے سربراہ پاکستانی نژاد عاصم عمر کے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں اس بات کا دعویٰ افغان حکام نے کیا ہے جس کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی فوجی آپریشن میں سربراہ القاعدہ برصغیر مارا گیا.
القاعدہ کماندر عاصم عمر کی زیر نگرانی آپریشن ونگ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور برما میں عسکری کارروائیوں کی نگرانی کرتا رہا ہے۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق 46 سالہ عاصم عمر کو اور بائیس اور تئیس ستمبر کی درمیانی شب امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں ہلاک کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’’شمال مغربی شام القاعدہ کے لیڈروں کی بدستور ایک محفوظ جنت ہے اور وہ پورے خطے اور مغرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اسی علاقے سے فعال انداز میں مربوط بناتے ہیں۔ہم متشدد انتہا پسندوں کو شام کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے حملوں میں نشانہ بناتے رہیں گے۔‘‘

شام کےشہر ادلب میں القاعدہ کے حمایتی گروپ پر حملےکی پینٹا گان نے تصدیق کردی

Leave a reply