بھارت میں مسلم نوجوانوں کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا جانے لگا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا گیا، القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 6 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

مرشد آباد میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے القاعدہ سے تعلقات کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ 6 افراد کی گرفتاری پر بنگال کی انسانی حقوق کی تنظیموں اے پی ڈی آر، اے پی سی آر اور مکتی واہنی نے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں بادی النظر میں سیاسی مقاصد پر مبنی نظر آرہی ہیں۔

مغربی بنگال اے پی ڈی آر کے سربراہ سجداتا بھدرا کا کہنا تھا کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے جس انداز میں مرشدآباد ضلع سے 6 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ، اس سے کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کرنے نہیں دی جا رہی ہے جوکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ این آئی ا ے کی عدالت کے جج نے جب گرفتار افراد سے پوچھا کہ کیا تم لوگوں کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں، اس کے بعد جج نے ان کی ان کے اہل خانہ سے بات کرائی۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

کئی مسلم تنظیموں نے اس گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر اور بنگال جمیعت العلماء کے صدر صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت قومی تحقیقاتی ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بنگال کا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس اجلاس میں کئی وکلاء نے بھی شرکت کی اور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔

Leave a reply