السی کے اندر کولیسٹرول کےعلاوہ بہت بیماریوں کا علاج

0
79

السی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے اور طبیب حضرات السی کو انتہائی کارآمد بیج مانتے ہیں اور اس بات کو آج دور جدید میں بہت سی سائنسی تحقیقات تسلیم کرتی ہیں اور السی کو انتہائی مفید خوراک کے طور پر تجویز کرتی ہیں السی کے ایسے فائدےجو میڈیکل سائنس کی بہت سے تحقیات میں ثابت ہو چکے ہیں
السی غذائی اجزا سے بھر پور :
السی کا بیج انسان نے اپنی ابتدا میں ہی تلاش کر لیا تھا اور اس کے مفید فائدوں سے آگاہ ہوگیا تھا اسی لیے السی کو قدیم ترین بیجوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی دو قسمیں (گولڈن، براون) ہیں اور دونوں ہی انتہائی مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہیں السی کو عام طور پر روزانہ ایک کھانے کا چمچ (7 گرام) ضرور کھانا چاہیے السی کا ایک کھانے کا چمچ روزانہ بہترین پروٹین اومیگا تھری غذائی فائبر وٹامنز اور منرلز مہیا کرتا ہے

مُہلک کانگو وائرس علامات اور احتیاطی تدابیر


السی کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں درجہ ذیل غذائی اجزا پائے جاتے ہیں

37 کیلوریز،1.3 گرام پروٹین،2 گرام کاربز،1.9 گرام فائبر،3 گرام ٹوٹل فیٹ،0.3 گرام سیچروٹیڈ فیٹ،1597 ملیگرام اومیگا فیٹی ایسڈ،وٹامن بی 6 ٪2 ، وٹامن بی 1٪ 8،کیلشیم ٪2 ، آئرن ٪2،میگنیشیم٪ 7، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم ٪2
السی اومیگا تھری فیٹ سے بھر پور ہوتی ہے:
السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے الفا-لائینولینک ایسڈ کہا جاتا ہے جدید تحقیق کے مطابق یہ ایسڈ کولیسٹرول کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے کوسٹا ریکن میڈیکل ریسرچ کے مطابق 3638 لوگوں پر تجربہ کیا گیا اور تحقیق سے اس بات کو ثابت کیا گیا کے الفا-لائینولینک ایسڈ استعمال کرنے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں اور یہ دل کی دیگر بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہوتی ہے
السی سرطان کی دُشمن:
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ السی ایک غذائی اجزا لائگننس سے پھرپور ہوتی ہے اور Lignans کینسر کے سیلز کو ختم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتا ہےالسی کھانے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا مرض پیدا ہونے کےچانسز کم ہوتے ہیں مردوں کے پروسٹریٹ کینسر پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق اگر 15 گرام السی روزانہ کھائی جائے اور دیگر چکنائیوں سے بچا جائے تو السی اس کینسر کو جڑ سے اُکھاڑ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
السی فائبر سے بھرپور :
السی کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 3 گرام غذائی فائبر ہوتا ہے جو اسے دیگر فائبر رکھنے والی غذاوں میں سے اوپر کھڑا کر دیتا ہے غذائی فائبرمعدے اور مثانے میں موجود بیکڑیا کی صفائی کرتا ہے اور نظام انہضام کے لیے بھی انہتائی مفید ہے
السی کولیسڑول کم کرتی ہے:
جدید میڈیکل سائنس کی ریسرچز السی کو کولیسٹرول کم کرنے میں انتہائی مدد گار تسلیم کرتی ہیں ایک تحقیق کے مطابق 3 کھانے کے چمچ90دن السی کا پاوڈرروزانہ استعمال کرنے والوں میں ٪17 کولیسٹرال میں اور ٪20 LDL کولیسٹرول میں کمی دیکھی گئی اور ٪ 12 HDL یعنی اچھے کولیسٹرال میں اضافہ دیکھا گیا
بلڈ پریشر اور السی:
کینڈین میڈیکل ریسرچ کے مطابق 3 کھانے کے چمچ السی روزانہ چھ ماہ تک استعمال کر سے سیسٹالیک بلڈ پریشر 10ایم ایم ایچ جی اور ڈیاستولیک بلڈ پریشر 7 ایم ایم ایچ جی تک کم کیا جاسکتا ہےالسی قابو میں نہ آنے والے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر اسے روزانہ خوراک کا حصہ بنایا جائے

جوڑوں کے درد سے نجات کیسے پائیں?


السی بہترین پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے:
السی کو اگر پودوں کی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ یہ اومیگا تھری فیٹ کے ساتھ ساتھ پروٹین کی بہترین قسم سے بھوپور ہوتی ہے جو امیون فنکشن اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے
السی بلڈ شوگر قابو میں کرتی ہے:
ٹائپ 2 ذیابطیس بہت سے بیماریوں کا سبب ہے جس میں انسان کے خون میں انسولین کی پیدائش کم ہوجاتی ہے اور خون میں گلوکوز کا لیول بڑھ جاتا ہے سائنس کے مطابق اگر روزانہ 10 سے 20 گرام السی کو کھایا جائے تو 30 دن میں بلڈ شوگر ٪8-20 کم کی جاسکتی ہےالسی میں موجود انسلوبل فائبر شوگر کی خون میں ترسیل کو سست کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے
السی بھوک ختم کرتی ہے:
السی کھانے سے بھوک ختم ہوتی ہے اور جسم میں موجود چربی بگھلتی ہے وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں 25 گرام السی کو ناشتے میں استعمال کریں
السی اور السی کا تیل:
السی کا بیج اور السی کا تیل کھانے کو جہاں مزیدار بھی بناتا ہے اور بے پناہ غذائی اجزا سے بھرپور السی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے اس لیے السی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور صحت مند رہیں

Leave a reply