ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے کوویڈ 19 کو شکست دے دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نےعالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی-

باغی ٹی وی : ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGZyszJJIZt/?utm_source=ig_embed
تصویر شئیر ہوئے ماڈل واداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ کا شُکر ہے ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

علیزے گبول نے لکھا کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کا ’منفی‘ آنا رواں سال کی واحد مثبت چیز ہوئی ہے۔

علیزے گبول نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ تمام دعاوں ، پیغامات اور اتنی محبت کے لئے ایک اور آپ سب کا شکریہ

یاد رہے کہ اس سے قبل علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے اور امید ہے کہ میں بہت جلد اس وبائی مرض کو شکست دے دوں گی-

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔

علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

اُمید ہے میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی علیزے گبول

Comments are closed.