پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی-
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔
https://twitter.com/IamAlyzehgabol/status/1313138169647378435?s=20
علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-
خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں- جن میں سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا اور گلوکار شہزاد رائے شامل ہیں –
جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔