امان اللہ میراثی تھا ہمارے قبرستان میں میراثیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں

0
222

کامیڈین امان اللہ میراثی تھا میراثیوں کے لئے ہمارے قبرستان میں کوئی جگہ نہیں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور

باغی ٹی وی :گذشتہ روز سٹیج فلم اور ٹی وی کے معروف کامیڈین امان اللہ پھیپڑوں اور گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کے آخری قیام گاہ کا انتظام پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں کیا گیا

لیکن اس دوران افسوسناک بات تب ہوئی جب سوسائٹی کی انتظامیہ نے کامیڈین امان اللہ کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کر تے ہوئے قبر کی کھدائی رکوا دی اور کہا کہ امان اللہ میرثی تھا اور میراثیوں کے لئے ہمارے قبرستان میں کوئی جگہ نہیں

مرحوم کے لواحقین نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کر دیا جس پر فیاض الحسن چوہان کے بروقت وہاں پر پہنچنے پر سوسائٹی کی انتظامیہ نے ترتیب کا بہانہ بنا لیا
https://www.youtube.com/watch?v=qMlEHgZrrUQ&feature=youtu.be
یہاں پر افسوسناک اور پریشانی کی بات یہ ہے کہ یہ آج کا ہمارا معاشرہ ہے جہاں مردے کی قبر کی جگہ تک پر سوسائٹیاں اپنا قبضہ جمائے ہوےئ ہیں

واضح رہے کہ امان اللہ کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے گذشتہ کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے گذشتہ روز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Leave a reply