کرونا وائرس، 97 ممالک میں مریض ایک لاکھ سے زائد،مجموعی ہلاکتیں 3495 ہو گئیں

0
38

کرونا وائرس، 97 ممالک میں مریض ایک لاکھ سے زائد،مجموعی ہلاکتیں 3495 ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خطرناک کرونا وائرس 97 ممالک میں پھیل گیا، کرونا وائرس سے 97 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 3ہزار495افرادہلاک ہو چکے ہیں،چین میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے جس سے چین میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 70 ہو گئی،

امریکی ریاست فلوریڈا میں کرونا سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی،انگلینڈ میں مہلک وائرس سے دوسرا شخص جان کی بازی ہار گیا،کولمبیا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ویٹی کن، سربیا، سلوواکیہ، پیرو، ٹوگو کولمبیا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوگئی۔

ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی، اٹلی میں 197افراد ہلاک ہوگئے۔ سان فرانسسکو میں پھنسے بحری جہاز میں مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، عراق میں کرونا سے 4 برطانیہ میں 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔ پیرس میراتھون دوڑ کے مقابلے نئی تاریخ تک منسوخ کر دیئے گئے۔ جنوبی کوریا میں 174 نئے کیس سامنے آگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک ایران بارڈر 14 ویں روز بھی بند ہے، چمن میں پاک افغان بارڈر پر بھی چھٹے روز آمدورفت معطل ہے، سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

ایران سے مزید 397 پاکستانی باشندے تفتان بارڈر پہنچے جس میں 222 زائرین، 68 طلبہ اور 107 کاروباری لوگ شامل تھے، تمام افراد کی سکریننگ بھی کی جا رہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جہاز کے ذریعے سامان دالبندین ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا جس میں 2 ہیوی جنریٹر، ادویات، سکریننگ مشین، میڈیکل کٹس اور دیگر طبی سامان شامل تھا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 6 مریض سامنے آئے جن میں سے ایک صحتیاب ہو چکا.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

کرونا وائرس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ آ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔26 فروری کو ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔اب تک کراچی میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے

Leave a reply