املتاس ایک کرشماتی پودا

0
196

املتاس جسے عرف عام میں شاہی درخت اور راجہ تارو بھی کہا جاتا ہے زمانہ قدیم ہی سے صحت کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے پاکستان میں املتاس کا درخت عام پایا جاتا ہے اس کے پھل پتے جڑیں اور تنے سب ہی بے پناہ افادیت کی حامل ہیں مثلاً فالج کے مریضوں کے لئے پتوں کا رس اور مالش مفید ہے اس کے علاوہ پتے سوجن درد اور حدت دور کرتے ہیں زکام میں املتاس کی جڑیں جلا کر اس کا دھواں سونگھنے سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں کھانسی سے نجات کے لئے املتاس کی پھلی سے سیاہ ٹکیاں نکال کر چوسنے سے افاقہ ہوتا ہے بچوں کو اگر اپھاڑے کی شکایت ہو جائے تو اس کا گودا پیس کر عرق بادیاں میں ملا کر ناف کے چاروں طرف اور پیٹ کے نچلے حصے پر لیپ کرنے سے آرام و سکون ملتا ہے ریاح کی تکلیف میں مبتلا بچوں کے لئے املتاس کا گودا ناف کے گرد باندھنے سے شفا ملتی ہے السی یا بادام کے تیل میں ملا کر پیٹ پر مالش کرنے سے پاخانہ جاری ہو جاتا ہے املتاس کا گودا زبان کی حس ذائقہ ختم ہونے پر بہت مفید ہے اس کیفیت کے لئے 24 گرام گودے کا ایک چوتھائی گرم دودھ میں ملا کر ماؤتھ واش کرنے سے افاقہ ہوتا ہے

Leave a reply