امن مشن، وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے، کریں گے اہم ملاقاتیں

0
31

امن مشن، وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے، کریں گے اہم ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے جہاں اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا، وزر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالہ سے بات چیت کریں گے.

ایران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی   ،خطے میں دیرپا امن اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔وزیرخارجہ نے کہا کشیدگی پر قابو کے لیے تحمل ،برداشت ،دانشمندی کامظاہرہ کرناہوگا، معاملات کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطےمیں امن کے لیے عمران خان کےعزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی امن کوششوں کی تائیداورخیرمقدم کرتےہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 2روزہ دورہ ایران کیا،دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکاایران کشیدگی کا خاتمہ اوردیرپا امن کا قیام ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایرانی قیادت کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستانی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہو گی،ایرانی قیادت نےکشیدگی میں کمی، دیرپاامن کےلیےوزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا،

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

پاکستان کی خودمختاری کا کبھی نہ سودا کیا ہے اور نہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply