جو کے پانی کے چند حیران کن فوائد

0
220

تاریخ کے ماہرین کے مطابق “جو” پہلا اناج ہے جو انسان نے تقریباً دس ہزار سال پہلے کاشت کرنا شروع کیااور آج “جو” دنیا کی پانچویں بڑی فصل ہے جسے ساری دنیا میں ہی کاشت کیا جاتا ہے اور اتنے بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی وجہ اس اناج کی بے پناہ افادیت ہے حدیث کا علم رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ستو (جو کا پاوڈر) کی افادیت کے متعلق 21 سے زائد احادیث موجود ہیں

جو کا استعمال بطور خوراک کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے مگر آب جو یعنی جَو کے پانی کے بہترین فوائد کا ذکر درج ذیل ہیں جسے پڑھ کر آپ جان پائیں گے کہ یہ ہماری صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے
https://baaghitv.com/magical-benefits-of-rice-water/
جو کے پانی کے فوائد:
جو کا پانی مشروبات کا بادشاہ ہےاور اس میں صحت کے لیے بےشمار فائدے ہیں کیونکہ یہ نیوٹریشنز سے بھرپور ڈرنک ہے خاص طور پر اس میں سلوبل اور نان سلوبل فائبر کی ایک بڑی مقدار کے علاوہ بیشمار منرلز (کیلشیم ، آئرن، مگنیشیم، میگنیز، زنک، کاپر) وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور بہت سے وٹامنز کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈینٹس اور پائتھو کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں اور شوگر کی بیماری میں انتہائی مفید ہوتے ہیں
آئیے جانتے ہیں کہ ہمیں اسے اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ کیوں بنانا چاہیے

جسم سے فالتو مادوں کا اخراج:
جو کے پانی کا روزانہ استعمال ہمارے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے یہ ہماری آنتوں کی صفائی کرتا ہےجو کے پانی میں ایک خاص قسم کی شوگر (بیٹا گلوکین) شامل ہوتی ہے جوہمارے جسم کے اندرونی نظام کے فاضل مادوں کی صفائی کر دیتی ہے

پیشاب کی نالی کی انفیکشن ختم کرتا ہے:
جو کا پانی ایک قدرتی دوائی ہے جو پیشاب کی نالی کی انفیکشن ختم کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے طبیب حضرات مریض کو روزانہ جو کے پانی کے کچھ گلاس پلاتے ہیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے اس کے علاوہ طب یونان اور طب ایوردیک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گُردوں کی پتھری کو توڑ کر پیشاب کے راستے خارج کر دیتا ہے
https://baaghitv.com/benefits-of-green-tea/
نظام ہضم درست کرتاہے:
جو کے پانی میں شامل سلوبل اور نان سلوبل فائبر خوراک کو ہضم کرنے اور فُضلے کی مقدار بڑھا کر اُسے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ڈائریا اور قبض کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتی ہے اور الیکٹرولیٹس کا بیلنس ٹھیک کر کے نظام میں موجود انفیکشن کو ختم کرتا ہے

وزن کم کرتا ہے:
بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے لیے آب جو اکسیر کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس میں دو قسم کی فائبر موجود ہوتی ہے اور یہ فائبر ہمارے معدے کو بھرا رکھتی ہے جس سے ہم بار بار بھوک لگنے کی شکایت سے بچے رہتے ہیں یہ ہمارے جسم کی چربی کو پگھلاتی ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرتی ہے
https://baaghitv.com/benefits-of-water/
کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کنٹرول کرتا ہے:
آب جو میں شامل فائبر اور بیٹا گلوکین بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے علاوہ خوراک سے شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتی ہے اور ٹائپ 2 کے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہےآب جو میں ایسے کیمیا شامل ہیں جو ہمارے جسم کے درجہ حرارت کونارمل کرتے ہیں اور ہمارے دل کو مضبوط اور توانا کرتے ہیں

ڈپریشن ختم کرتا ہے:
جسم میں غم اور اداسی پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار بڑھنے کی صورت میں ہم ذہنی تناؤ اور پریشانی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں آب جو ان بڑھے ہُوئے ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے اور ہماری طبیعت کو خوشگوار بناتا ہے

جسم میں بیماریوں سے لڑنے کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے:
اگر ہم جَو کے پانی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں تو آب جو میں شامل قدرتی اینٹی آکسیڈینٹس اور نیوٹریشنز ہمارے جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور اسے بیماریوں سے لڑنے کی قوت عطا کرتے ہیں اور جراثیموں کو انفیکشن پیدا نہیں کرنے دیتے

انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار


ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے:
جو کے پانی میں شامل وٹامنز اورمنرلز خاص طور پر مگینشیم ، فاسفورس، کیلشیم اور کاپر وغیرہ ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کے جوس میں دودھ سے 11 گنا زیادہ کیلشیم ہوتی ہے جو ہماری ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید ہے

حاملہ خواتین کے انتہائی مفید :
جو کے پانی کے طاقتور اجزا حاملہ خواتین کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں یہ جہاں خوراک کو جلد ہضم کر دیتا ہے وہاں حاملہ خواتین میں نہار منہ طبیعت کی خرابی پیدا نہیں ہونے دیتا اور ان کا موڈ خوشگوار رکھتا ہے جو کہ ماں اور پیدا ہونے والے بچے دونوں کے لیے ہی انتہائی ضروری ہے

انیمیا میں انتہائی مفید:
جسم میں خون کی کمی یعنی انیمیا ایک عام بیماری ہے جو خواتین اور مردوں اور بچوں سب کو متاثر کرتی ہےاور اس بیماری کے پیدا ہونے کی بڑی وجہ جسم میں آئرن اور وٹامن بی کی کمی ہےجو کے پانی میں آئرن اور وٹامن بی 12 کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ جہاں خون کی صفائی کرتا ہے وہاں خون کی پیداوار بڑھانے کا باعث بنتا ہے
https://baaghitv.com/benefits-of-watermelon/
جلد کے لیے انتہائی مفید :
جو کے پانی میں شامل زنک ہماری جلد کے زخموں کو جلد بھرنے میں انتہائی کارآمد منرل ہے اور اس میں شامل سلینیم ہماری جلد کی لچک بہتر بناتا ہے اور جلد کو صحت مند اور جوان رکھتا ہے اور چونکہ آب جَو میں اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں ہوتی ہیں لہذا اگر اس کے پانی کو چہرے پر لگایا جائے تو یہ جہاں چہرے کے داغ دھبے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتا ہے وہاں رنگت کو صاف بناتا ہے اور گورا کرتا ہے

بالوں کو صحت مند اور لمبا کرتا ہے:
جو کے پانی میں شامل آئرن اور کاپر جہاں انیمیا کو ٹھیک کرتے ہیں وہاں یہ خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتے ہیں جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے یہ ہمارے جسم میں ایک کیمیا میلانین پیدا کرتا ہے جو بالوں کی اڑی ہوئی رنگت کو ٹھیک کر کے بالوں کا قدرتی رنگ واپس لیکر آتا ہے

آب جو بنانے کا طریقہ:
ابن القیوم کے مُطابق جو کی مقدار سے پانچ گنا زیادہ مقدار پانی کی لیکر اس پانی میں جو بگھو دیں اور پھر اسے پکائیں حتی کہ پانی کی مقدار تین گنا رہ جائے اور پھر استعمال کریں فردوس الحکمت میں لکھا ہے کہ جو کی مقدار سے 15 گنا زیادہ پانی ڈالیں اور پھر اس کو پکائیں حتی کے پانی کی مقدار 66.7 فیصد رہ جائے پھر استعمال کریں

برصغیر پاک و ہند میں استعمال ہونے والا صدیوں پرانا طریقہ:
جو ¼ کپ لیکر اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور اسے جوش آنے تک پکائیں پھر اس میں ایک چٹکی نمک شامل کریں اور دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹا پکنے دیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چمچ سے پانی کو ہلائیں اور جو کو دبائیں تاکہ اُس کے تمام اجزا پانی میں شامل ہوجائیں پھر اسے آنچ سے اتار کر چھان کراس میں تھوڑا سا شہد اور لیموں شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں جو کے پانی میں حسب پسند دارچینی، ادرک، اور زیرہ وغیرہ بھی شامل کرکے اس کی افادیت اور ذائقے میں اضافہ کر سکتے ہیں جو کے پانی کے فائدے حاصل کرنے کے لیے اسے روزانہ استعمال کریں

Leave a reply