جشن آزادی کے موقع پر امریکا کا پاکستان کے لئے خصوصی پیغام

0
39

جشن آزادی کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے7 دہائیوں سے بطور شراکت دار کام کیا ہے پاکستان اور امریکہ نے صحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے لیے تمام ممالک کو جلد سے جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے موسمیاتی تغیر کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری ہے، اور آئندہ برسوں میں بھی باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انٹونی بلنکن امریکی وزیر خارجہ

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان امن عمل میں پیشرفت اور اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی جنوبی ایشیا میں استحکام، خوشحالی کے مشترکہ اہداف میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔

کورونا ویکسین کے حوالے سےانٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جشن آزادی منایا جا رہا ہے سماجی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یو م آزادی کے موقع پر پیغامات اور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں جبکہ دنیا کے ساب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس خاص دن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے-

Leave a reply