امریکہ نے سعودی عرب کومیزائل حملوں سے بچانے والا پیٹریاٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سعودی عرب پرحملوں کا خطرہ

0
66

واشنگٹن :امریکہ نے سعودی عرب کومیزائل حملوں سے بچانے والا پیٹریاٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فاصلے مزید بڑھنے لگے ہیں اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو میزائل حملوں سے بچانے والا انٹی میزائل شکن پروگرام "پیٹریاٹ سسٹم ” کو سعودی عرب سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

باغی ٹی وی کے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ یہ فیصلہ بظاہر امریکی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی مسائل کی وجہ سے کیا ہےلیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں،


باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ویسے تو پچھلے 5 سال سے حالات کشیدہ ہونا شروع ہوگئے تھے جب روس کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کیاگیا ، دوسری طرف سعودی عرب بھی امریکہ کی بجائے اب دوسرے ممالک کی طرف جھکاررکھتا ہے

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سارے معاملے کو تیزی اس وقت لگی جب امریکہ نے سعودی عرب سے تیل کی قیمتوں کو کم نہ کرنے کی درخواست کی تھی .لیکن دوسری طرف سعودی عرب اورروس نے تیل کی قیمتیں کم کرکے امریکہ کے لیے جینا مشکل کردیا ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امریکہ یہ اعلان کرکے سعودی عرب سے تیل کی قیمتیوں‌میں اضافہ اورمزید مراعات لینا چاہتا ہو، بہر کیف اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں ایک زلزلہ برپا ہوگیا ہے اوردوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ پیٹریاٹ نظام ہٹا لیتا ہے تو سعودی عرب کے لیے مخالفین کی طرف سے میزائل حملوں سے بچنا بہت مشکل ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ خطے میں بڑی بد امنی اورکسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے

Leave a reply