واشنگٹن:امریکا نے طالبان کمانڈروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی:سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد،اطلاعات کے مطابق امریکا نے اپنے فوجیوں پر حملے کے الزام میں سابق طالبان کمانڈر پر فرد جرم عائد کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جمعرات کے روز طالبان کے سابق کمانڈر پر2008 میں افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پرحملے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حاجی نجیب اللہ، نجیب اللہ نعیم، ابو طیب، عتیق اللہ اور نصیر احمد محمد پر اس سے قبل 2008 میں امریکی صحافی اور دو افغان شہریوں کے اغوا پر فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگی دور کے دوران حاجی نجیب اللہ کی سربراہی میں طالبان جنگجوؤں نے امریکی فوجیوں پر حملے کیے۔

محکمہ انصاف کے مطابق سابق طالبان کمانڈر نجیب اللہ پر جمعرات کے روز 2008 میں امریکی اہلکاروں پر کیے جانے والے حملے کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔اس حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہوا تھا جب کہ حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق سابق طالبان کمانڈر کو اکتوبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکا نے اسے یوکرین سے تحویل میں لیا۔

Shares: