واشنگٹن :امریکہ کو صدمے پرصدمہ ، پہلے پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پرایک نیوی افسر کی فائرنگ سے آج 3 نیوی اہلکار ہلاک ہوئے تو دوسر طرف امریکہ کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکےحادثے میں3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرنے منیسوٹاکے سینٹ کلاؤڈہوائی اڈےسےاڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعداس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔
پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی
ہیلی کاپٹرکی تلاش کیلیےسرچ آپریشن کاآغازکیاگیاجس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیاہے،حادثےمیں ہیلی کاپٹرمیں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثےکی تحقیقات کیلیےانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا
مینیسوٹاکےگورنر ٹم والزنےکرسمس کی مناسبت سے پروگرام کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہارکیاہےاوراہلکاروں کو قوم کا ہیرو قراردیتےہوئےکہاہےکہ پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ٹم والز خود بھی سابق فوجی ہیں۔
امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی
منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نےکہامینیسوٹا کےفوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے، ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرسینٹ کلاؤڈ کےجنوب میں گرکرتباہ ہوا،ہیلی کاپٹرنےٹیسٹ پروازکےلیےاڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوارتھے۔