چین نے افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو افغانیوں کے حق پر ڈاکہ قراردیا ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو شرمناک قرار دتیے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے تمام اثاثے فوری لوٹائے امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

یاد رہے امریکی صدر نے افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق افغانستان کے امریکا میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے خرچ کی جائے گی۔

جبکہ نصف رقم نائن الیون دہشت گردانہ حملوں میں متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ افغان شہریوں نے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔ امریکی صدر انہیں چرا رہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا تھا کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس فیصلے کے بعد ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا ’چوری‘ ہے اور ’انسانی اور اخلاقی انحطاط‘ کے سب سے نچلے درجے پر گرنے کی نشانی ہے۔

ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور…

Shares: