امریکہ کا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہو گا، روسی صدر ولادی میر پوتین

0
28

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کی طرف سے ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ بات انہوں نے آج سرکاری ٹی وی پر روسی ناظرین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ کہتا ہے کہ اس نے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا ہے مگر میں‌ سمجھتاہوں کہ اس سے پورے خطے میں تباہی آئے گی.

روسی صدر کی جانب سے یہ بیان ایران امریکہ جاری کشیدگی کے تناظر میں دیا گیا ہے. امریکہ نے ایران سے کسی ممکنہ جنگی خطرے کے پیش نظر پہلے اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ اوسط میں بھیجا تھا اور ایک ہزار فوجی تعینات کیے تھے۔ اب اس نے حال ہی میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا ا علان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دو روز قبل کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے ایران کو یہ پتا چل جانا چاہیے کہ ہم سنجیدہ ہیں اور اس کی خطے میں مزید جارحیت کا سدباب کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں‌ امریکی ڈرون بھی مار گرایا ہے جس سے امریکہ ایران کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں‌ یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے ایسا کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے.

Leave a reply