امریکا کا پاکستان سے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بحال کرنے کا مطالبہ

ہمیں پاکستان میں اظہار رائے اور تنظیم سازی کی آزادی پر پابندیوں کی کسی بھی رپورٹ پر تشویش ہے
0
108
methew

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ کہ وہ آزادی اظہار کا احترام کرتے ہوئے ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرے۔

باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق سوال پر تبصرہ دینے سے گریز کرتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ کسی بھی ملک کے اندراتحادی سیاست ہوتے دیکھتے ہیں تو یہ خود اس ملک کا فیصلہ ہوتا ہے، نہ کہ ایسی چیز جس پر ہم غور کریں-

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، اظہار رائے اور سوشل میڈیا جس میں ٹوئٹرتک، جسے اب ’ ایکس‘ کہا جاتا ہے، رسائی بحال کی جائے، ہمیں پاکستان میں اظہار رائے اور تنظیم سازی کی آزادی پر پابندیوں کی کسی بھی رپورٹ پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ جزوی یا مکمل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن بھی شامل ہے-

سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

ترجمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور کسی بھی سوشل میڈیا تک رسائی بحال کرے، ہم نے پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور دیتے رہیں گے-

واضح رہے کہ پاکستان میں ہفتہ کی رات کو ایک سینیئر سرکاری عہدیدار کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کیے جانے کے بعد ایکس سروس متاثر ہوئی ہے۔

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

Leave a reply