یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
یوکرین کے مشرقی خطے دونباس میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اوریوکرین کے روسی فوج کے زیرقبضہ علاقے کھیرسن میں کریملن کے حامی حکام نے روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا نے روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے-
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گےانہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے اس کے لیےامریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔
روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا
یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ دونباس اور کھیرسن میں 23 سے 27 ستمبر تک روس کا حصہ بننے کے لیے ریفرینڈم منعقد ہوگا فروری میں یوکرین میں فوج بھیجنے سے کچھ دیرقبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے خود ساختہ دونیتسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد تسلیم کیا تھا یوکرین میں روس کی جارحیت کےابتدائی دنوں میں ماسکو کے فوجیوں نے جنوبی علاقے کھیرسن میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا تھا
العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علیحدگی پسندعہدیدارڈینس میروشنیچینکو نے لوگانسک نیوز پورٹل کوبتایا کہ عوامی کونسل نے کھیرسن میں ریفرینڈم کے دن 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک مقرر کرنے کی منظوری دی ہےاس کےکچھ ہی دیر بعد دونیتسک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاعلان کیا کہ اسی تاریخ کو دونباس میں بھی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔
روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ
ایک الگ بیان میں دونیتسک باغی گروپ کے رہنما ڈینس پشیلن نے صدرولادیمیرپیوٹن پرزوردیا ہے کہ وہ اس خطے کو جلد سے جلد روس کا حصہ بنانے پر غورکریں دونباس کے طویل عرصے سے مصائب کا شکار لوگ اس عظیم ملک کا حصہ بننے کے مستحق ہیں، جسے انھوں نے ہمیشہ اپنا مادرِوطن سمجھا ہے-
ماسکو کے مقرر کردہ اس خطے کے سربراہ ولادیمیرسالدو نے ستمبر کے اسی ہفتے میں ریفرینڈم کا اعلان کیا ہے اورایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کھیرسن خطے کے روسی فیڈریشن میں داخلے سے ہمارا علاقہ محفوظ ہو جائے گا اور تاریخی انصاف بحال ہو جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین اورنیٹو کے رکن ممالک کی مسلح افواج کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود یہ ایک ضروری فیصلہ ہے۔نیٹو ممالک ہماری سرزمین پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دونباس کے صنعتی علاقے کے بڑے حصے پر 2014ء سے ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہےتب ملک گیر مظاہروں کے بعد یوکرین کے کریملن نوازصدر کو معزول کردیا گیا تھا اس وقت روس نے یوکرین کے علاقے جزیرہ نما کریمیا کو پارلیمان میں رائے شماری کے بعد ضم کر لیا تھا۔روس کے اس اقدام پریوکرین اورمغرب نے تنقید کی تھی اور اس کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔