امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں دریائے صوفی پل پر سفر کرنے والی اورنج لائن ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی وائرل ویڈیو میں ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے ٹرین میں آگ بھڑکنے پر بہت سے مسافروں نے شعلوں سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی حکام کے مطابق تقریباً 200 مسافروں کو سب وے ٹرین سے باہر کودنا پڑا خوش قسمتی سے اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔


نیویارک ٹائمز نے میساچوسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم بی ٹی اے) کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ آگ اس وقت لگی جب ایک ٹرین سے دھات کا ٹائر ڈھیلا ہوا۔


ایم بی ٹی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع آج صبح اس وقت ملی جب وہ ویلنگٹن اور اسمبلی اسٹیشن کے درمیان پل پر آگے بڑھ رہی تھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات ملنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Shares: