ابرارالحق پنجاب اسمبلی کے نتائج کے خلاف احتجاج کے لئےبخار کی حالت میں گھر سے نکل آئے

0
48

گلوکار و سیاستدان ابرار الحق پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے نتائج کے بعد کافی غصے میں نظر آرہے ہیں وہ بخار کی حالت میں پنجاب اسمبلی کے نتائج کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے کےلئے گھر سے نکل آئے. اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا. اور یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے. پوری قوم کو پتہ ہے کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے گھس بیٹھیے یہ چاہتے ہیں کہ عوام ان کو گھسیٹ کر باہر نکالیں؟ . اس وقت سپریم کورٹ ،اداروں اور سیاستدانوں کا امتحان ہے . گزرنے والا ایک ایک لمحہ تاریخ بن

رہا ہے ہمارے بچوں نے یہ تاریخ پڑھنی ہے خدا کے لئے ایسی تاریخ لکھیں کہ جس کو پڑھ کر ہمارے بچوں کے سر شرم سے نہ جھک جائیں. ایک سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ کپتان سیاسی کارکن ہے عالم اسلام کا لیڈر ہے وہ اس ظلم و زیادتی کے خلاف اھتجاج ہی کر سکتا ہے. یہ کیسی جمہوریت ہوئی کہ جس میں فرد واحد اہم ہوجاتا ہے. انتخابات کی سپرٹ تو دیکھیں کہ عوام نے محبت کیساتھ پی ٹی آئی کو ووٹ دیااور اس مینڈیٹ کو باہر اٹھا کر پھینک دیا گیا ہے شرم آنی چاہیے . ابرار نے مزید کہا کہ پوری قوم کی نظریں شرم سے جھک گئیں ہیں اور مسلم لیگ ن پیپیلز پارٹی اور گھس بیٹھیے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ آئیڈیل موقع ہے.

Leave a reply