حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 20 فی صد رعائت دے دی

0
47

حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 20 فی صد رعائت دے دی

باغی ٹی وی :حکومت نے فائنانس بل برائے سال 2020-21 جاری کردیا، گاڑیوں کی جسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پر 20 فی صد رعائت ملے گی. پنجاب ای پورٹل کے تحت آن لائن ادائگی پر 5 فی صد رعائت ہوگی. سالانہ پراپرٹی ٹیکس دو مرحلوں میں جمع کرانے کی سہولت بھی ہو گی .
پراپرٹی ٹیکس یکمشت جمع کرانے پر 10 فی صد رعائت دی گئی ، ایف بی آر کی پراپرٹی کے حوالے سے نئی ایوالویشن ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا پرانے ریٹس پر رجسٹریاں ہوں گی: اسٹامپ پیپر پر عائد ڈیوٹی 5 فی صد سے کم کرکے 1 فی صد کردی گئی
انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی 20 فی صد سے کم کرکے 5 فی صد کردی گئی. پراپرٹی ڈیلرز سے 50 روپے فی مربع فٹ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے . پراپرٹی ڈویلپرز سے 100 روپے فی مربع فٹ وصول کرنے کی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے .سرکاری زمینوں کی لیز سے 20 ارب روپے وصولی متوقع ہے .

Leave a reply