فلک شبیر کے نئے گانے ’درد کہانی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں دھوم مچا دی

0
151

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا۔

باغی ٹی وی : رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے نامور گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’درد کہانی‘ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی-
https://www.instagram.com/p/CFjsP1nlIIp/
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فلک شبیر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُن کا نیا گانا ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFjnSO-lnmm/
5 منٹ پر مشتمل فلک شبیر کے اس نئے گانے میں پیار اور محبت کی ایک درد بھری داستان کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے کہ آپ کسی کو درد یا قربانی کے بغیر پیار نہیں کرسکتے ہیں۔ درد کسی کو پیار کرنے کی آخری قیمت ہے اور آپ کو خوشی ہے کہ درد ہے۔ پیار کے درد کو محسوس کرنے کے لئے یہ گانا درد کہانی بنایا گیا ہے۔

مذکورہ گانے جو یوٹیوب پر اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد ’درد کہانی‘ کو دیکھ چکے ہیں۔

فلک شبیر کے گانے ’درد کہانی‘ کو کمپوز فخر عباس اور طیب امین نے کیا ہے جبکہ اس گانے کو تحریرفلک شبیر اور طیب امین نے کیا ہے۔جبکہ میوزک فخر عباس اور شجر شوکت نے ترتیب دیا ہے اور گانے کو سُروں میں فلک شبیر نے ڈھالا ہے-

دوسری جانب سارہ خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فلک شبیر کے نئے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’درد کہانی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات خود دیں گے

طاہر عباس کا گانا "ملتان” 25 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ…

عابدہ پروین کی آواز میں گایا گیا کلام ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ میری پوری زندگی…

Leave a reply